ضلع پونچھ میںپولیس سیاحوں کوتحفظ کی فراہمی‘کرائم کی روک تھام اورقدرتی آفات زلزلہ میں لوگوں کی مددکرتی ہے ‘ آزادکشمیرپولیس کے جوان انٹری پوائنٹس پرفرائض کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت موجودہ رہتے ہیں

ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس پونچھ ریجن چوہدری محمدسجادکی لاہورسروسزاکیڈیمی کے زیرتربیت آفیسران کے گروپ کوبریفنگ

جمعہ 10 مارچ 2017 16:47

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس پونچھ ریجن چوہدری محمدسجادنے کہاہے کہ ضلع پونچھ میںپولیس سیاحوں کوتحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کرائم کی روک تھام اورقدرتی آفات زلزلہ میں لوگوں کی مددکرتی ہے آزادکشمیرپولیس کے جوان انٹری پوائنٹس پرفرائض کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت موجودہ رہتے ہیں و ہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں لاہورسروسزاکیڈیمی سے آئے ہوئے زیرتربیت آفیسران کے ایک گروپ کوبریفنگ دے رہے تھے۔

یہ اٹھارہ رکنی وفدآزادکشمیرکے دورے پرہے ڈی آئی جی پولیس نے کہاکہ کشمیرپرڈوگروں نے ایک سوسال تک حکومت کی ڈوگرہ عہدہ میں پولیس نظام تھاوہی آج بھی تسلسل کے ساتھ دواں ہے ۔انہوں نے وفدکوضلع پونچھ میں تعلیمی اورسیاحتی معیارکے بارہ میں بتایااورڈسٹرکٹ پونچھ راولاکوٹ حویلی باغ سدھنوتی میں مثالیں امن کہ آزادکشمیرمیں پولیس خواتین کی تعداد35ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت تھانہ مسجدمیں ایک خاتون ایس ایچ اوکے فرائض انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے بریفنگ کے دوران واضح کیاکہ ضلع پونچھ میں قدرتی حسن سے مالال ہے تفریح کے لیے بہترین جگہیں موجودہیں۔جہاں جوسیاحوں کے لیے پرکشش ہیں مگربدقسمتی سے سڑکوں کی حالت اتنی اچھی نہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کوسیرکیلئے دقت کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع پونچھ میں پولیس کی تعدادکم ہونے کے باوجوداپنے فرائض لگن اورفرض شناسی سے ایک مثالی ماحول بنارکھاہے۔

پونچھ ڈویژن میں انٹری پوائنٹس پرچکنگ کوبہتربنایاگیانیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لیے مزیداقدامات کیے جارہے ہیں۔زیرتربیت آفیسران کوآزادکشمیرکے لوگوں کی تحریک آزادی کشمیرکے بارہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہاکہ اس علاقہ کویہاں رہنے والوں نے ڈوگروں سے آزادکروایا۔اوراس میں ایک انقلابی حکومت قائم ہوئی انہوں نے بتایاکہ شرح تعلیم کے اعتبارسے یہ علاقہ بہت آگے ہے یہاں کئی قبائل آبادہیں، اس علاقے میں زلزلہ میں جہاں باقی دفاترتباہ ہوئے وہیں کئی پولیس آفس اورتھانے تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے آج بھی ہمارے دفاتراورتھانے کرایہ کی عمارتوں میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں انسانی حقوق کی کہیں بھی خلاف ورزی نہیں ہورہی ہے اس سے قبل ڈی آئی جی پولیس نے آفیسران کوتعارف کروایااورہرشعبہ زندگی کے بارہ میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات پونچھ راولاکوٹ اسسٹنٹ کمشنرعبدالقادربیگ ڈی ایس پی ساجدعمران سردارشفیق خان بھی موجود تھے ڈی آئی جی پونچھ نے سروسزاکیڈمی کے اٹھارہ رکنی وفدکے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیااوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :