اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی انسانی سمگلر ابراہیم ککوکو واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم

جمعہ 10 مارچ 2017 16:37

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی انسانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی انسانی سمگلر ابراہیم ککوکو واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی انسانی سمگلر ابراہیم ککو کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین ماہ کے اندر واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا ابراہیم کوکو انسانی سمگلنگ ثابت ہونے پر تھائی لینڈ کی جیل میں سزا کاٹ رہا تھا ابراہیم ککو برما کا شہری ہے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کر کے پاکستان پہنچا تھا۔

سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے جرم ثابت ہونے پر ابراہیم ککو کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :