پٹرول پمپس و سی این جی اسٹیشنوں پر بہترسکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 مارچ 2017 16:12

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر کی زیر صدارت پٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں قائم پٹرول پمپ و سی این جی اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے اسٹیشن مالکان کو ہدایت دی کہ یکم اپریل تک سکیورٹی کے مناسب انتظامات کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں اور مقدار کے متعلق شکایات ختم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات دیں کہ پٹرول ایجنسیوں کو پٹرول سپلائی نہ کریں تاکہ آئے روز پٹرول ایجنسیوں پر آگ لگنے سے ہونے والے نقصان سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں نئی پٹرول ایجنسیان کھولنے کے اجازت ناموں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پرانی ایجنسیوں کے اجازت ناموں کی تجدید کے عمل کوروکا گیا ہے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں سکیورٹی و دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان و اسٹیشن منیجرز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ دیگر سکیورٹی انتظاما ت مکمل کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :