Live Updates

تحریک انصاف کامرادسعید کے معاملے کوپارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ

عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،مرادسعید کےمعاملے پرغور،مرادسعید کابطوررکن استحقاق مجروح ہوا،جاوید لطیف نےاخلاقیات کی تمام حدودپارکرلیں۔عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 مارچ 2017 15:27

تحریک انصاف کامرادسعید کے معاملے کوپارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی،جس میں جاوید لطیف اور مرادسعید کے جھگڑے کے بعدکی صورتحال پرغورکیاگیا،اجلاس میں تحریک انصاف نے معاملے کوپارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں جہانگیرترین،مرادسعید،عارف علویودیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مرادسعید نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں جھگڑے سے متعلق آگاہ کیا۔عارف علوی نے قومی اجلاس کی کاروائی پربریفنگ دی۔عارف علوی نے کہا کہ اپوزیشن کی بیشترجماعتوں نے ہمارے ساتھ واک آؤٹ کیا۔عمران خان نے کہا کہ مرادسعید کابطوررکن استحقاق مجروح ہواہے۔جاوید لطیف نے اخلاقیات کی تمام حدودپار کرلیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات