تھر پس موسم بہا ر میں نئے پھو لو ں او رپھلوں پر حملہ آور ہو تا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 10 مارچ 2017 16:08

سلانوالی۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ تھر پس ترشاو ہ با غا ت کے پھل کو نقصان پہنچا نے وا لا ایک انتہائی خطرنا ک کیڑا ہے، تھر پس موسمِ بہا ر میں نئے پھو لو ں او رپھلوں پر حملہ آور ہو تا ہے، تھرپس کے حملہ کی وجہ سے پھل کی ڈنڈ ی کے ا رد گر د اور پھل کی نچلی سطح پر چمکیلا اور جالی دا ر گو ل دا ئر ہ بن جا تا ہے ،موسم ِخزاں اور بہا ر میں ما د ہ تھرپس نئی پھوٹ اور پھل پر 25کے قریب انڈے دیتی ہے ،ایک سا ل میں تھر پس کی 8نئی نسلیں پیدا ہو سکتی ہیں، ڈیڑھ انچ کے سا ئز کا پھل اس کیڑے کے حملے سے ز یا د ہ متاثر ہو تا ہے، تھر پس کا حملہ پو د ے کی چھتری سے با ہر کی طرف لگے ہو ئے پھلوں پر ز یادہ ہوتا ہے، ترشا وہ پھلوں کیلئے تھر پس کے حملہ سے بچا ئو کیلئے معا ئنہ موسم بہا ر میں 6سے 8ہفتے تک جا ر ی رکھنا چاہیے اور معا ئنہ کا عمل ہفتہ میں 2دفعہ کیا جا ئے، ز ہر و ں کے مسلسل استعما ل سے کیڑ ے تھرپس کے ا ند ر قوت مدافعت بڑھا کر اس کا کنٹرو ل مشکل بنا دیتے ہیں ،جن با غات پر زرعی ز ہر وں کا بے تحاشا اور مسلسل استعما ل ہو تا ہے ا ن با غا ت میں تھر پس کا مسئلہ ز یاد ہ ہو تا ہے، تھر پس کے تدا ر ک کیلئے مخصو ص اور ماحو ل دوست زرعی کیڑے ما ر زہر ے استعما ل کی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :