غیر قانونی طریقے سے یونان جانے والے 25پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

جمعہ 10 مارچ 2017 15:29

غیر قانونی طریقے سے یونان جانے والے 25پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے 25پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے پر گرفتار کرکے تین ماہ جیل میں رکھا گیا اور گزشتہ روز گلف ائیر لائن کی پرواز764کے ذریعے براستہ بحرین لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کو جیل منتقل کر دیا ہے جن سے غیر قانونی سفر بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :