گوجرہ‘ سات افرادنے محنت کش دو افرادکو مارپیٹ کر کے شدید زخمی کر دیا

جمعہ 10 مارچ 2017 15:28

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) سات افرادنے محنت کش دو افرادکو مارپیٹ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر246گ ب کازوالفقار علی اپنے پھوپھی زاد بھائی غلام عباس کے ہمراہ باغ میںپگل وغیرہ توڑنے کی مزدوری کر رہے تھے کہ عبدالروف وغیرہ سات افراد نے وہاں آکر انہیں ڈنڈوں سوٹوں سے تشددکا نشانہ بنانا شروع کر دیا شور واویلہ پر بعض افراد نے موقع پر آکر ملزمان سے ان کی جان بخشی کروائی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :