گوجرہ‘چورایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے

جمعہ 10 مارچ 2017 15:28

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء)چورایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر162گ ب نوشہرہ کاخرم شہزاداپنے موٹر سائیکل نمبر7658ٹی ایس ایل پر سوارنیشنل بینک روڈپر ضروری کام کی غرض سے آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے موقع پاکر اس کاموٹر سائیکل چوری کر لیا اور موقع سے فرارہو گئے ۔

(جاری ہے)

واردات سے تھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کر دیاگیاہے پولیس چوروں کی تلاش میں ہے۔