چینی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معمول کا عمل ہے

چین کے پاس اس وقت بھی دنیا میں زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں چین زرمبادلہ کے زیادہ ذخائر کا خواہش مند نہیں ، سربراہ مرکزی بینک

جمعہ 10 مارچ 2017 13:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معمول کا عمل ہے ، چین زرمبادلہ کے بہت بڑے ذخائر کا خواہش مند نہیں ہے ،چین کے ذخائر میں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر میں2002ء سے تیزی کے ساتھ توسیع ہورہی ہے جسے چین غیر ضروری خیال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات سینٹرل بینک کے سربراہ زائو زیائو چوآن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ عالمی مالیاتی بحران شروع ہوا ہے ، ترقیافتہ ممالک میں سے سرمائے کی گردش اور مالیات میں سہولت فراہم کرنیوالے پالیسیوں کا نفاذ دوسرے ممالک کی طرف ہو گیا ہے ، چین کے پاس اس وقت بھی دنیا میں زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں ، 2014ء میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4ٹریلین ڈالر تھی جو اس وقت 3ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :