میری زندگی پر فلم بنائی گئی تو ہیرو کا کردار خود ادا کروں گا ‘ شہباز تاثیر

جمعہ 10 مارچ 2017 12:41

میری زندگی پر فلم بنائی گئی تو ہیرو کا کردار خود ادا کروں گا ‘ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر نے کہاہے کہ اگر ان پر فلم بنائی گئی تو وہ خود اس میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شہبازتاثیر نے بتایاکہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ اپنے اغوا ء پر بننے والی فلم میں ہیرو بننا چاہتے ہیں ۔ شہباز کاکہناتھاکہ انہیںلیونارڈو ڈی کیپریو پسند ہے اوراس کو ٹویٹرپرکہیں گے کہ یہ فلم کرنے آئے ۔شہبازتاثری نے دعویٰ کیاکہ یہ کردار ان سے بہتر کوئی نہیں نبھا سکتا۔

متعلقہ عنوان :