سویڈن میں زیادتی کے الزام میں گرفتار پانچ افغان تارکین وطن کو ملک بدری کی سزاء کا حکم

جمعہ 10 مارچ 2017 12:30

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) سویڈن کی ایک عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار پانچ افغان تارکین وطن کو ملک بدری کی سزاء کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی میڈیا کے مطابق یہ پانچ افراد سویڈن میں پناہ کی کوشش کررہے تھے اور انہیں ایک پناہ گزین بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔گزشتہ روزملزمان کو اپیلٹ عدالت میں پیش کیا گیا،قبل ازیں پرائمری عدالت نے ملزمان کو 15 ماہ قید اورقید کی تکمیل پر ملک بدری کی سزاء کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ملزمان کو متاثرہ بچی کو 27ہزار ڈالر کے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :