اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

مری ، گلگت اور سکردو میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سیاحوں نے رخ کرلیا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعہ 10 مارچ 2017 11:58

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے ..
اسلام آباد /لاہور /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مری ، گلگت اور سکردو میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سیاحوں نے ان علاقوں کا رخ کرلیا ، مری ، گلیات اور سکردو میں بھی برفباری نے وادیوں کا حسن دوبالا کر دیا ، سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم بہار میں سردی لوٹ آئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی صبح کہیں کن من کن من کہیں ہلکی پھوار پڑی۔

(جاری ہے)

ہولے ہولے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے گزشتہ رات درجہ حرات گیارہ تک جا پہنچا۔

ادھر پہاڑوں پر برفباری کے بعد وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :