برطانوی شہریوں کی وائٹ ہاؤس کے وزٹ پر پابندی

جمعہ 10 مارچ 2017 09:51

برطانوی شہریوں کی وائٹ ہاؤس کے وزٹ پر پابندی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان دنوں تازہ اطلاعات یہ سامنے آئی ہیں کہ ڈونلڈ برطانوی شہریوں کے وائیٹ ہاؤس میں وزٹ کے حامی نہیں ہیں۔ اس لیے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنے کی سہولت فی الحال ختم ہے۔امریکی حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنا چاہے تو اسے واشنگٹن میں موجود اپنے سفارت کانے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

سفارت خانہ امریکی حکام سے رابطہ کرے جس کے بعد درخواست گذار کو 45 منٹ کے وزٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔واشنگٹن میں قائم برطانوی سفارت خانے نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارت خانہ فی الحال اپنے ملک کے شہریوں کو وایٹ ہاؤس کی سیر کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے کسی شہری کو وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک بند ہے۔برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے شہریوں کی وائٹ ہاؤس کی سیر کا سلسلہ روک دے۔

متعلقہ عنوان :