دہشت گرد تنظیمیں لاہورمیں رہائش پذیرغیرملکی سفید فام افراد کو اغواءکرسکتی ہیں -اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی کیمروں کے علاوہ سیکورٹی کے مناسب اقدامات کریں -پولیس سیکورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کا انتباہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 مارچ 2017 08:44

دہشت گرد تنظیمیں لاہورمیں رہائش پذیرغیرملکی سفید فام افراد کو اغواءکرسکتی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-میاں محمد ندیم سے۔10 مارچ۔2017ء) حساس اداروں نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رہائش پذیرغیرملکیوں خصوصا امریکا‘برطانیہ اور دیگر ممالک کی شہریت کے حامل سفید فام شہریوں کے لیے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں لاہورمیں رہائش پذیرغیرملکی سفید فام افراد کو اغواءکرسکتی ہیں -انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئی بی‘پولیس سیکورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کی جانب سے غیرملکیوں کو ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی کیمروں کے علاوہ سیکورٹی کے مناسب اقدامات کریں اس کے علاوہ علاقہ تھانہ جن میں غیرملکی شہری رہائش پذیرہیں انہیں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مقیم غیرملکیوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں -واضح رہے کہ لاہور میں درجن بھر کے قریب سفید فام غیرملکی مقیم ہیں جبکہ امریکی ‘برطانوی اور دیگر مغربی ممالک کے شہریوں کی اکثریت اپنے سفارتخانوں کی جانب سے جاری سیکورٹی ایڈوائس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں جہاں سیکورٹی کی صورتحال ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے-لاہور پولیس کی سیکورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر لاہور میں رہائش پذیرسفید غیرملکیوں کی تعداد میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کمی آئی ہے اور زیادہ تر غیرملکی یا تو اپنے ملکوں کو واپس جاچکے ہیں یا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سفید فام شہری دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف ثابت ہوسکتے ہیں جنہیں کسی قسم کا سفارتی یا سرکاری ملازمتوں کا کور حاصل نہیں کیونکہ سفارتی اور سرکاری ملازمتوں کے لیے لاہور میں رہائش پذیر سفید فام غیرملکی کو حکومت سرکاری طور پر سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے جبکہ وہ غیرملکی سفید فام جنہیں سفارتی یا سرکاری کور حاصل نہیں انہیں حکومت کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی اور اب انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی کا خود بندوبست کریں -ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں تین 3سفید فام غیرملکی خواتین سمیت درجن بھر کے قریب سفید فام غیرملکی مقیم ہیں جن میں سے دو شہرکے انتہائی غیرمحفوظ علاقوں میں رہائش پذیرہیں جوکہ دہشت گردوں کے لیے انتہائی آسان ہدف ہیں-

متعلقہ عنوان :