جاوید لطیف کیساتھ جھگڑا کیوں ہوا؟ ہاتھ اٹھانے کی نوبت کیوں آئی؟ مراد سعید نے ویڈیو پیغام میں تفصیلات بیان کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 مارچ 2017 00:02

جاوید لطیف کیساتھ جھگڑا کیوں ہوا؟ ہاتھ اٹھانے کی نوبت کیوں آئی؟ مراد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2017ء) مراد سعید نے ویڈیو پیغام میں جاوید لطیف کیساتھ ہونے والے جھگڑے کی تفصیلات بیان کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے تازہ ترین ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں مراد سعید نے بتایا ہے کہ جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ان کے گھر کی خواتین سے متعلق غیر اخلاقی گفتگو کی۔ جاوید لطیف کی غیر اخلاقی گفتگو اگر ان کے اپنے گھر کی خواتین بھی دیکھ لیں تو ان کا سر شرم سے جھک جائے گا۔ مراد سعید نے اپنے پیغام میں مزید کیا کہا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے: