تیرتے ہوٹل میں لوگ سوتے سمندر میں ہیں مگر جاگتے صحرائی جزیرے پر

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 مارچ 2017 23:54

تیرتے ہوٹل  میں لوگ سوتے سمندر میں ہیں مگر جاگتے صحرائی جزیرے پر
ہوئس ٹن باش ایک تھیم پارک ہے جو ساسیبو ، جاپان میں واقع ہے۔ اس تھیم پارک کو زیادہ تر روبوٹ چلاتے ہیں۔اس پارک میں اب جادوئی تیرے ہوٹل کے کمرے متعارف کرائے گئے ہیں۔ جب لوگ ان کمروں میں سوتے ہیں تو یہ سمندر میں تیر رہے ہوتے ہیں مگر ہر  وہ صبح کسی نئے جزیرے میں جاگتے ہیں۔
یہ تھیم پارک ایک غیر آباد جزیرے پر بنایا گیا ہے اور یہ 39 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس پارک میں لوگوں کےلیے اور بہت سے ایڈونچر متعارف کرانے کامنصوبہ ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ایک ایڈونچر ہنگر گیم سٹائل کا ہوگا جس میں حصہ لینے والے اصل میں ایک دوسرے کو قتل کرنے کی بجائے  ٹوائے گن کا استعمال کریں گے۔
تیرتے ہوٹل کے ان کمروں کے دو حصے ہیں۔ اوپر کے حصے میں بیڈ روم  اور نیچے باتھ روم ہے۔ کمرے میں ایک کھڑکی بھی ہے۔ہر کمرے میں چار افراد ٹھہر سکتےہیں۔ ان کا ایک رات کا  کرایہ 4 ہزار روپے سے 25 ہزار روپے تک ہے۔