صوبائی محکمہ سماجی بہبود کو چینی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے عطیہ کئے گئے سامان کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد

جمعرات 9 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) صوبائی محکمہ سماجی بہبود کو چینی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے عطیہ کئے گئے سامان کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری زکوٰة ذیشان الحق تھے تقریب سے سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر کہور خان نے پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفارتخانے کی جانب سے عطیہ کردہ سامان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین انسانی خدمت کے اداروں کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور ان کی جانب سے عطیہ کردہ سامان اس بات کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود ایک فعال ادارہ ہے جو معاشرے کے بچھڑے اور نظر انداز کئے جانے والے طبقات کی خدمت میں اپنا کردارا داکررہا ہے سیلاب ہو یا زلزلہ بے گھر خواتین ہوں یا بچے یا نشے کے عادی افراد کا علاج و معالجہ اس کیلئے ادارہ بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے لیکن محدود وسائل کی بناء پر ہماری کارکردگی پوری طرح سامنے نہیں آرہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کی تقسیم کرتے ہویء ادارے کی اہمیت و افادیت کو پیش نظر رکھا جائے آخر میں متعلقہ اداروں کے آفیسران عطیہ کردہ سامان تقسیم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :