�یں کامن ٹریننگ پروگرام کے 18رکنی وفد کا نظامت خواندگی وغیررسمی تعلیم محکمہ سماجی بہبود اسپیشل ایجوکیشن خواندگی اور ہیومن رائٹس کا دورہ

جمعرات 9 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) 44ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 18رکنی وفد نے سول سروس اکیڈیمی لاہور کے اسٹاف کے ہمراہ نظامت خواندگی وغیررسمی تعلیم محکمہ سماجی بہبود اسپیشل ایجوکیشن خواندگی اور ہیومن رائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مسزسلمیٰ قریشی نے وفد کو محکمے کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد محکمہ ہٰذا نے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ مل کر غیررسمی تعلیم اور خواندگی کا نصاب مرتب کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان سے منظور کراکے رونمائی کرادی ہے جبکہ اس نصاب کے تحت غیررسمی تعلیم کی کتاب بنائی جارہی ہے۔

غیررسمی تعلیم کی کتابیں بلوچستان کے ماہر تعلیم دن رات محنت کرکے مکمل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے تمام غیررسمی تعلیم کی سہولت کار کے ذریعے جیکا (Jica) کے تعاون سے معلومات کا ذخیرہ تیار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً27000 بچے غیررسمی اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ غیررسمی تعلیم کی پالیسی ماہرین تعلیم کی مدد سے تیار کرکے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کرنے کے لئے تیار کرلی گئی ہے انشاء اللہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں مذکورہ پالیسی پیش کی جائے گی۔

غیررسمی تعلیم کے بچوں کے لئے امتحان کا طریقہ کار بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ جن کا امتحان بلوچستان ایگزامینیشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ کمیشن کے ذریعہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈاکٹر کہور خان، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری عابد گل، ڈپٹی چیف ایڈوائزر جیکا شریف حیدر ڈائریکٹر نے بھی بریفنگ میں خصوصی شرکت کی۔ بعد میں وفد نے مختلف سوالات کئے جن کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔ وفد کے شرکاء نے محکمہ کی کاکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :