اے این ایف نے 15.6کلوگرام منشیات برآمد کر لی،تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے 8 افرادسمیت 20 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے کوئٹہ ،پشتون باغ ،آریانہ ہوٹل کے قریب سے خداء دوست نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا،جسکے قبضے سے 1.15کلوگرام چرس برآمدہوئی ۔تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں کی گئی16کاروائیوں کے دوران تقریباً2کروڑ روپے بین الااقوامی مالیت کی 15.6کلوگرام منشیات برآمد کرلی، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار شدہ ملزمان میںتعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کو منشیات فراہم کرنے والے 8منشیات فروش بھی شامل ہیں، جنھیں تعلیمی اداروں میں منشیات مہیا کرنے والے عناصر کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی جاری خصوصی مہم کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

برآمدشدہ منشیات میں15کلوگرام چرس اور610گرام ہیروئن شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق،اے این ایف راولپنڈی نے بلبل جان مارکیٹ، گلگت میں کی گئی کاروائی کے دوران گلگت کے رہائشی رہائشی محمدفاروق نامی منشیات فروش کے قبضے سے 250گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اٹک کے گائوں مرزامیں واقع چونگی نمبر 3پر کی گئی کاروائی کے دوران اٹک کے رہائشی محمد فیاض نامی ملزم کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ابدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتا تھا۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے معمل کی چیکنگ کے دوران، ترکی ٹول پلازہ، سوہاوہ ،جہلم کے قریب کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے رہائشی حشمت علی اوراسکی خاتون ساتھی ملزمہ شازیہ سکنہ سیالکوٹ کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 5کلو گرام چرس برآمد کر لی۔دونوں ملزمان کو مسافر بس میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے وحید اعوان چوک، گائوں مری کنجور، ضلع اٹک میں دوران کاروائی ایک مقامی منشیات فروش مثل خان سے 300گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف پشاورنے پشاور جی ٹی روڈپرواقع ترناب فارم کے قریب ایک سوزکی کار مہران کو روک کر دوران تلاشی کار میں موجود 3.6کلو گرام چرس برآمدملزم سائم خان کو گرفتار لیا۔

دوسری کاروئی کے دوران اے این ایف پشاورنے پشاورریلوے پھاٹک، فردوس کے قریب دوران کاروائی پشاور کے رہائشی عبداللہ اور حمید نامی افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے 200گرام ہیروئن برآمدکر لی۔اطلاعات کے مطابق،دونوںملزمان مقامی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ پشاورریلوے پھاٹک، فردوس کے قریب کی گئی دیگر کاروائی کے دوران اے این ایف پشاورنے مزیددومقامی منشیات فروشوں شکیل اور محمد عثمان کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ پشاورریلوے پھاٹک، فردوس کے قریب مزید کاروائی کے دوران اے این ایف پشاورنے مقامی منشیات فروش جاوید کے قبضے سے 60گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف پشاورکی جانب سے عمل میں* لائی گئی پانچویں کاروائی کے دوران اسلامیہ کالج، پشاور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار بہزاد نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جسکے قبضے سے 20گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق، ملزم کالجوں ویونیورسٹیوںمیں منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔اے این ایف پشاور نے چھٹی کاروائی کے دوران خیبر ٹکسٹائل ملز، بلدھیر، ہری پورکے قریب چارسدہ کے رہائشی دلشاد خان نامی ملزم کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے 140گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ساتویں کارروائی کے دوران اے این ایف پشاورنے گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کے قریب موٹر سائیکل پر سوارکوہاٹ کے رہائشی ملزم عرفان اللہ کے قبضے 210گرام ہیروئن قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کالجوں ویونیورسٹیوںمیں منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔اے این ایف پشاور نے آٹھویں کاروائی کے دوران گائوں ناک بند، پنڈی روڈ، کوہاٹ سے مقامی شخص دلاور خان کے قبضے سے 1.1کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف لاہور نے دوران کاروائی پکی پل اسٹاپ ،شجاع آباد پیر والا روڈ، ملتان سے ایک مقامی منشیات فروش عون عباس کے قبضے سے 1.5کلوگرام چرس برآمد کرلی۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ڈگری کالج فار بوائز، کبیر والا جھنگ روڈ، خانیوال کے قریب کی گئی کاروائی کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے میں ملوث دو ملزمان بشیراحمد اور محمد ندیم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 360گرام چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف لاہور کی جانب سے کی گئی تیسری کاروائی کے دوران لاہور،شاہدرہ میں راوی روڈپرواقع گورنمنٹ کالج کے قریب سے شیخوپورہ کے رہائشی دوملزمان محمد فیصل اور عرفان مسیح کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 250گرام چرس برآمد کرلی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، مذکورہ ملزمان تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیںاے این ایف لاہور نے لاہور،گنگارام اسپتال کے قریب واقع کورئیر کمپنی کے ذریعے ہالینڈ ارسال کئے جانے والے پارسل سی370گرام ہیروئن برآمدکرلی، جوکہ بڑی مہارت سے پھولوں کی مالائوں میںچھپائی گئی تھی۔

اے این ایف کراچی نے کراچی ، لانڈھی،دائود چورنگی واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب کی گئی کاروائی کے دوران مقامی منشیات فروش اعجازاللہ کے قبضے سے 1.150کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرتا تھا۔اے این ایف کوئٹہ نے کوئٹہ ،پشتون باغ ،آریانہ ہوٹل کے قریب سے خداء دوست نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا،جسکے قبضے سے 1.15کلوگرام چرس برآمدہوئی ۔تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :