محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

جمعرات 9 مارچ 2017 22:51

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ..
لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بالائی پنجاب میں بعض مقامات پرژ الہ باری کا بھی امکان ہے،علاوہ ازیںآئندہ48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانسب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں41 ملی میٹر، لاہور 18، سرگودھا 15 ملی میٹر، سیالکوٹ14، بھکر 12، قصور11، فیصل آباد، میانوالی 10، جہلم 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوٰ الدین، اوکاڑہ 03، جھنگ میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :