پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مارچ 2017 22:36

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاونٹس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بند کروایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے وارننگ دی ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چل رہے گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاونٹس اگر بند نہ کیے گئے تو پھر پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دیے جانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :