ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں، کئی اہلکاروں کی سزائیں ختم

جمعرات 9 مارچ 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ نے سب انسپیکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں دینے کے ساتھ کئی اہلکاروں کی سزائیں ختم کر دی ہیں جبکہ چار انسپیکٹرز کو مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کے مطابق برطرف ہیڈ کانسٹیبل حسین علی جیہو اور کانسٹیبل ہدایت اللہ کی سروس بحالی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کیا گیا ہے جبکہ سابق اے ایس آئی واجد علی شاہ، عاشق علی سومرو، قمبر کے کانسٹیبل غلام حیدر، کشمور کے اللہ ڈنوباجکانی، علی گل اوڈانو اور محمد اسماعیل سولنگی کی سروس میں بحالی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

ضلع شکارپور کے سابق اے ایس آئی جاوید محمد ابڑو کو جبری طور پر رٹائرڈ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمور ضلع کے سابق سب انسپیکٹرز عاشق حسین بھٹی، عبدالوہاب اور غلام مرتضیٰ میرانی کے خلاف ایس ایس پی کشمور کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور معطل ہونے والے سب انسپیکٹر علی گوہر شیخ اور کانسٹیبل مستی خان کو بحال کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کشمور کے سب انسپیکٹر غلام سرور سرکی، کانسٹیبل نظام الدین چولیانی کی میجر پنشمنٹ ختم کرکے معافی دے دی ہے، اے ایس آئی اللہ ورایو نوناری کی میجر پنشمنٹ مسترد کرکے ان کی سزا برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر لاڑکانہ کے سب انسپیکٹرز غلام رسول بلوچ کو میجر پنشمنٹ دے کر ان کے ایک سال کی سروس ختم کردی گئی ہے اور ہیڈ کانسٹیبل نصیرآباد اللہ رکھیو، نظیر احمد، ذوالفقار علی، کانسٹیبل مختیار سوہو اور خاشو چانڈیو کے خلاف ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے انسپیکٹر ریاض احمد کوسو کو لاڑکانہ سے کشمور، انسپیکٹر بھائی خان سہریانی کو لاڑکانہ سے جیکب آباد، انسپیکٹر اسداللہ سومرو کو لاڑکانہ سے جیکب آباد اور سب انسپیکٹر غلام حیدر پنہیار کو کشمور سے قمبرضلع میں تعینات کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے اور ایسے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :