لاڑکانہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے چاول کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

جمعرات 9 مارچ 2017 22:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) لاڑکانہ شہر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے چاول کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کی مشینری اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ فائر برگیڈ عملے کو اطلاع دینے کے باوجود عملے دیر سے پہنچاجس کے باعث فیکٹری کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے متعلق فیکٹری مالک امان اللہ شیخ نے بتایا کہ صبح سویرے چاول کی فیکٹری کو بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری کی مشینری سمیت دیگر ضروری سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :