کابل میں دہشتگردانہ حملے قابل مذمت‘افغان حکومت کی دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں ساتھ ہیںچین افغان عوام کے استحکام اور سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کا کابل میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت ‘قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 9 مارچ 2017 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) چین نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردوں کے حملے میں معصوم سویلین کی ہلاکت پر رنجیدہ ہے اور ہم افغان حکومت کی دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ افغان عوام کے استحکام اور سیکیورٹی کیلئے چین اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :