کسی بھی رپورٹر یا کسی بھی ادارے کوگورنمنٹ ملازم یا نمائندوں کو چور کہنے کا حق نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 9 مارچ 2017 23:45

کسی بھی رپورٹر یا کسی بھی ادارے کوگورنمنٹ ملازم یا نمائندوں کو چور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے نجی ٹی ٹی وی چینل کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی رپورٹر یا کسی بھی ادارے کوگورنمنٹ ملازم یا نمائندوں کو چور کہنے کا حق نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات اور اساتذہ میں تعلیمی قابلیت پیدا کرنے کے لئے 10ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور اساتذہ کے لئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بدین اسپتال شہر اور اس کے قریبی شہروں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی اگر چاہے تو اپنا رپورٹر بھیج کر بدین اسپتال کا کام دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بغیر تصدیق کے سینئر سرکاری افسر اور نمائندوں کو چور کہنا صحافتی آداب کے برعکس ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر160 صحت کی سہولیات کامیابی سے چلا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملزموں کی طرح سینئر افسران کے اجلاس کی فوٹیج پر لال دائرہ لگا کر تصویر دکھانا صحافتی آداب کے منافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :