ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر کارروائی کا آغاز کردیا

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:43

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر کارروائی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد میں ملوث عناصر کے خلاف اشتہار جاری کردیا ہے ۔اشتہار کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اشتہار میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر جو گستاخانہ کاروائیوں میں ملوث سے متعلق آیف آئی اے کو آگاہ کریں۔ گستاخانہ مواد جاری کرنے والوں کے خلاف ٹھوس معلومات اور ثبوت سے سائبر کرائم سیل کو آگاہ کریں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رمنا ارشاد ابڑو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں توہین رسالت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کی تفتیش پولیس اور ایف آئی اے مشترکہ طور پر کریں گے ۔تفتیشی عمل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھی معاونت لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :