انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 15مارچ کی تاریخ مقرر کردی

جمعرات 9 مارچ 2017 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی اور ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 15مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

(جاری ہے)

عمران فاروق قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ملزمان کی درخواست پر فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پندرہ مارچ کو ملزمان کے روبرو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ مارچ تک توسیع کردی۔ ملزمان کے وکلاء نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :