Live Updates

ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کی بہنوں پر عمران خان کیساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مارچ 2017 21:05

ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کی بہنوں پر عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کی بہنوں پر عمران خان کیساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اراکین قومی اسمبلی مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر نازیبا الفاط کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تاہم اب مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کی بہنوں پر عمران خان کیساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :