پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب ضلع بدین کے لئے نامزد کئے گئے ضلعی عھدیداروں کی بدین آمد پر کارکنون کی جانب سے پر جوش اور شاندار استقبال

جمعرات 9 مارچ 2017 23:38

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب ضلع بدین کے لئے نامزد کئے گئے ضلعی عھدیداروں کی بدین آمد پر کارکنون کی جانب سے پر جوش اور شاندار استقبال ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع بدین کی صدارت کے لئے حاجی رمضان چانڈیو، جنرل سیکریٹری حاجی سائین بخش جمالی اور سیکریٹری اطلاعات کے لئے فدا حسین مندھرو کی نامزدگی کے بعد نامزد عھدیداروں کی بدین آمد پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماں ایم این اے کمال خان چانگ ، عبدالغفور نظامانی ، رئیس عطا جمالی ، ٹاں کمیٹی ٹنڈو باگو کے چیئرمین خان صاحب جمالی ، بچل آریسر ،غفور میمن ، مرتضی جمالی ، امید علی چانڈیو ، علی مراد ظہور ،امیر حسن کھوسو ،سردار جمالی اور دیگر مقامی رہنماں کے علاوہ کارکنوں نے بڑی تعداد میں کراچی روڈ کھورواہ چوک پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر کارکنوں نے نامزد عھدیداروں پر پھول نچھاور کئے اور پر جوش نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

نامزد عھدیداروں کو ایک بڑی گاڑیوں کی ریلی کی شکل میں گولارچی ،بدین اور ٹنڈو باگو لے جایا گیا اس موقع پر نامزد عھدیداروں اور مقامی رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس پر ہر صورت میں پورا اتریں گے کارکنوں کو ساتھ لے کر شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشین کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :