پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سے متنازعہ مواد ہٹوانے کیلئے فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مارچ 2017 20:58

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سے متنازعہ مواد ہٹوانے کیلئے فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وزیر داخلہ کے احکامات موصول ہونے کے بعد سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی اے نے دونوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی انتظامیہ سے گستاخانہ مواد شائع کرنے والے اکاونٹس کو بلاک کرنے کی درخواست کی ہے۔