محکمہ لائیو سٹاک اور یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز کی اشتراک سے’’ بف کاف بیف ‘‘آؤٹ لٹ کا افتتاح

شہریوں کو صحت مند اورحفضان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت فراہم کیا جائے گا‘صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

جمعرات 9 مارچ 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یاسین نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند، تازہ و حفضان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے ک لئے محکمہ لائیو سٹاک کا’’ بف کاف بیف‘‘ شاپ کا منصوبہ انتہائی شاندار ہے - اس سے شہریوں کو نہ صرف معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے بلکہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت وصول کی جائے گی- ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس کے اشتراک سے لاہور میں پہلی بف کاف بیف شاپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ شہریوں میں بیف کے استعمال کو فروغ دینے اور صاف ستھرا گوشت فراہم کرنے کا یہ منصوبہ قابل تعریف ہے اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک نے موبائل شاپس بھی متعارف کر وائی ہیں جو ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر میں بیف کی فروخت کو یں گی اور شہر کے مختلف علاقوں میں طے کردہ شیڈول کے مطابق گوشت فروخت کرے گی - اس موقع پر وائس چانسلر Uvas ڈاکٹر طلعت پاشا نے کہا کہ ہمارے طلباء کی صحت اور خصوصی دلچسپی کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے یہ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جو بعد میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں پھیلایا جا ئے گا- ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر قربان حسین نے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی خصوصی ہدایت پر ٹریس ایبل بف کالف بیف کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے یہ گوشت ہارمونز اور اینٹی بائیو ٹک سے پاک اور وٹا من بی سے بھرپور ہو گا امید ہے یہ منصوبہ شہریوں کو پسند آئے گا-

متعلقہ عنوان :