ڈولفن سکواڈ کی کارروائی جوہر ٹائون کے علاقے سے مردہ مرغیاں بیچنے والے 05ملزمان گرفتار

جمعرات 9 مارچ 2017 23:30

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی جوہر ٹائون کے علاقے سے مردہ مرغیاں بیچنے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) ڈولفن سکواڈ نے جوہر ٹائون کے علاقے سے 5ملز مان کو گر فتار کر لیا ملز مان پاکپتن سے 06من سے زائد مردہ مرغیوں کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے لے کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر109معمول کی گشت پر تھی کہ ایمپوریم مال کے قریب جوہر ٹائون میں مردار مرغیوں کی ایک بھری گاڑی کھڑی تھی جو کہ قریبی چکن فروخت کرنے والے دکانوں کونہایت خفیہ طریقے سے مردہ مرغیاں منتقل کررہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 06من سے زائد مردار مرغیاں قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان عدیل، عامر، کاشف، صابر، عمران کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ملزمان کے سرغنہ عدیل نے بتایا کہ وہ یہ مردار مرغیاں پاکپتن سے لا رہا ہے اور اکثر وبیشتر لاہور میں مختلف چکن سیل سنٹرز میں مردار مرغیاں و گوشت سپلائی کرتا ہے ایس پی مجا ہدو ڈولفن فیصل شہزاد نے اچھی کا رکر دگی پرڈولفن سکو اڈ کے جو انو ں کو شا با ش دی اور کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ اگر اسی طر ح دلجمعی سے کا م کیا جا ئے تو ایسے گھنائونے کاروبار و مکروہ دھندے میں ملوث سما ج دشمن عنا صرکا قلع قمع نہ کیا جا سکے۔