سوئس حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت بارے معلومات حاصل کی جا سکیں گی ،ْ رانا تنویر حسین

مراد سعید نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ،ْ اکثر ٹاک شوز میں جذبات اور لڑائی پر اتر آئے ہیں ،ْ پارلیمنٹ کے آداب کا خیال رکھنا چاہئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 مارچ 2017 23:30

سوئس حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے سوئس بینکوں میں پڑی دولت کو واپس لانے کے اقدامات کو سراہا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

حکومت سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ایمک معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں پڑی پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی کہ وہاں ٹوٹل کتنی رقم پڑی ہے اس پیسے کو واپس لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیک کیا جائے گا کہ یہ دولت قانونی طور پر باہر گئی یا غیر قانونی طور پر، آیا اس پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کو کبھی جذبات میں نہیں دیکھا، پاکستان تحریک انصاف نے نئی سیاست کا آغاز کیا جس میں لڑائی جھگڑا ہے۔ مراد سعید نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا وہ اکثر ٹاک شوز میں جذبات اور لڑائی پر اتر آئے ہیں ان کو پارلیمنٹ کے آداب کا خیال رکھنا چاہئے اور سینئر سیاستدانوں کا احترام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :