دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ملتان اور راولپنڈی کی خواتین اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 9 مارچ 2017 23:06

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک میں امن وامان قائم ہو اور ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف رواں دواں ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین اورراولپنڈی سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء سے گورنر ہائوس میں کی گئی ملاقات میں کیا۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے وہ دن رات کوشاں ہیں بہت جلد مزید میگا پراجیکٹس لائے جائیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے ضرور پورے ہو ں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے کیونکہ اسے آنے والے 2018کے عام انتخابات میں شکست بری طرح نظر آ رہی ہے آنے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔