غریب بزرگ پنشنرز دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں مگرپنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے،خادم اعلی پنجاب ہونے کے دعویدار فوری طور پر غریب پنشنرز کو پنشن دیں بصورت دیگر ملتان میں دھرنا دینے پر مجبور ہو جائوں گا

عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی سینئرصحافیوں سے گفتگو

جمعرات 9 مارچ 2017 23:05

غریب بزرگ پنشنرز دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھاتے پھر رہے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ غریب بزرگ پنشنرز دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پنشنرز کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے یہاں تک کہ بجلی و گیس کے میٹر تک ان کے منقطع ہو نے کو آ گئے ہیں۔

خادم اعلی پنجاب ہونے کے دعویدار فوری طور پر غریب پنشنرز کو پنشن دیں بصورت دیگر ملتان کے کچہری چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جا?ں گا۔سینئراخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس میں تین کروڑ تک کے فنڈز موجود ہیں پنشن بن چکی ہے لیکن متعلقہ حکام اس لئے غریب پنشنرز کو پنشن فراہم نہیں کر رہے ہیں کہ انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے احکامات نہیں مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ سمیت دیگر محکموں کے پنشنرز ملازمین روزانہ اکا?نٹ آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں لیکن کوئی ان کی کوئی نہیں سن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بڑھتی ہو ئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف بجلی و گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں کے آنے کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ بے چینی کا شکار ہے لیکن عوامی راج پارٹی غریب مڈل کلاس عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب پنشنرز کو تین روز کے اندر اندر پنشن جاری کر دی جائے بصورت دیگر وہ کارکنوں کے ہمراہ کچہری چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔