مری جوڈیشل حوالات کی بندش سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،وکلا

جمعرات 9 مارچ 2017 22:55

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) جوڈیشل حوالات کی بندش سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ملزمان کی بروقت عدالت میں حاضری اور قانونی معاملات میں مشاورت بھی متاثر ہوتی ہے صدر لائرز ونگ مری اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ ،امتیاز عباسی ایڈووکیٹ،عبید عباسی ایڈووکیٹ،عمران خان ایڈووکیٹ،امجد عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے جوڈیشل حوالات مری کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر جوڈیشل حوالات کو مسلسل بند رکھے جانے سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو راولپنڈی بھیج دینا جہاں اضافی اخراجات بڑھتے ہیں وہاں اس عمل سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے انہوں نے اس تاریخی اہمیت کی حامل جوڈیشل حوالات کو فوری بحال کرنے اور معمولی نوعیت کے مقدمات میںملوث ملزمان کو 24 سے 72 گھنٹوں تک یہاں ہی جوڈیشل کئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :