ابیٹ آباد میں اسلامک فنانس سینٹر کا افتتاح

ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لئے تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی، ایس ای سی پی

جمعرات 9 مارچ 2017 22:46

ابیٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر ظفر عبدللہ نے اسلامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ابیٹ آباد میں اسلامک فنانس سینٹر کا افتتاح کیا۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین کو ویژن کے مطابق ملک میں مضاربہ اور اسلامک فنانس کا دائرہ وسیع کرنے کے جانب ایک اہم قدم ہے۔وہ جمعرات کو ابیٹ آباد میں اسلامک فنانس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشاورت کے ساتھ ایس ای سی پی نے مضاربہ کے ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا ہے اور مضاربہ کو شریعت کی اصل روح اور تقاضوں کے مضابق ڈھالنے کے لئے سٹکچرل اصلاحات کے لئے کانسیپٹ پیپر کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی کے بعد ابیٹ آباد میں بھی اسلامی فنانس سینٹر کے قیام پر مضاربہ ایسو سی ایشن کو سراہا۔

(جاری ہے)

اسلامک فنانس سینٹر، مضاربہ سیکٹر کی جانب سے ابیٹ آباد میں پہلے سے قائم سرمایہ کاری مرکز میں کھولا گیا ہے۔ ظفر عبدللہ نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی فنانسنگ اور سود کی حوصلہ شکنی کے لئے اسلامک فنانس اور مضاربہ سینٹرز جو کہ باقاعدہ ریگولیٹڈ سیکٹر ہیں کا پھیلاؤبہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چار مضاربہ کمپنیوں کی جانب سے مل کر راولپنڈی میں اسلامک فنانس سینٹر کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا ہے اور صرف دو ماہ میں اس مرکز سے دو سو انچاس صارفین نے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سستی فنانسنگ حاصل کی۔

کمشنر ایس ای سی پی نے امید ظاہر کی کہ ابیٹ آباد میں اسلامک فنانس سینٹر کے قیام سے مضاربہ اور دیگر غیر بینکاری مالیاتی سہولتوں کا پھیلاؤبڑھے گا اور عوام کو شریعت کے مطابق سستی فنانسنگ حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابیٹ آباد میں اسلامک فنانس سینٹر کا قیام اس علاقے میں غیر قانونی طور پر قرض اور فنانس فراہم کرنیکے کاروبار کی حوصلہ شکنی میں اہم کردار اد ا کرے گا۔

اس موقع پر مضاربہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز داؤدنے شرکا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر اس مرکز کے ذریعے ابیٹ آباد، مانسہرہ اور نواحی علاقوں کیعوام کو غیر بینکاری مالیاتی شعبے اور مضاربہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بنیادی معلومات اور آگہی فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد جلد ہی عوام کو اسلامک فنانس فراہم کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی مالیاتی پراڈکٹس کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایس ای سی پی کے کمشنر ظفر عبدللہ نے مضاربہ ایسو سی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اورا س امید کا اظہار کیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرز پر اسلامی مالیاتی سینٹر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ملک کے دیگر شہروں اور خاص طور پر چھوٹے قصبوں تک مضاربہ کی رسائی بڑھانے کے لئے ایس ای سی پی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے مضاربہ ایسوسی ایشن کو دعوت دی کہ کہ وہ پشاور میں کھولے جانے والے سرمایہ کاری مرکز میں بھی اسلامی مالیاتی سینٹر قائم کریں۔ اس موقع پر مضاربہ ایسو سی ایشن کے سنیئر نائب چیئرمین مرتضی احمد علی، سیکٹری جنرل مضاربہ ایسو سی ایشن محمد سمیع اللہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :