سہولت کاروں کے گھر مسمار اور ان کے خاندان علاقہ بدر ہوںگے

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور قومی مشران کے درمیان امن بحالی گرینڈ جرگہ کا فیصلہ

جمعرات 9 مارچ 2017 22:38

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں سیکیورٹی فورسز اور قومی مشران کے درمیان امن بحالی کے لئے گرینڈ جرگہ۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے نشاندہی کے بعد گھر مسمار اور علاقہ بدر ہوںگے۔ اور فورسز کے ساتھ ہر قسم تعاون کرینگے۔جرگہ کے بعد گرفتار افراد رہا۔مشران کا بنیادی مشکلات کے حل کے لئے بھی مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل امبار میں سوات سکا?ٹ 214ونگ کے کرنل طارق محمود کے ساتھ علاقے کے صالح کور،موسی کور،لوئی شاہ،چارگلے،رامبٹ،پامپوحہ کے درجنوں مشران نے ڈاکٹر شہاب الدین،ملک بحت میرگل،ملک ظا ہر گل،ملک گل بادشاہ یوسف خان نے جرگہ میں شرکت کی۔جرگہ میں گزشتہ چار مارچ کے بارودی دھماکہ جو سابقہ امن کمیٹی کے ملک غزت خان کے گاڈی پر ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں فورسز کے مقامی لوگوں کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آج ان علاقوں کے مشران نے فیصلہ کیا۔کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک لوگوں پر کھڑی نظر رکھیں گے۔اور ہشت گردی کے واقعات کے روک تھام کے لئے فورسز کے شانہ بشانہ ہونگے۔سہولت کاری کا الزام جس پر ثابت ہوا۔تو ہم ان کے گھر مسمار اور ان کے خاندان کو علاقہ بدر کرینگے۔اسی یقین دہانی پر کرنل طارق محمود نے گرفتار افراد کر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اور امن بحالی میں فورسز کے ساتھ تعاون پر علاقے کے مشران کا شکریہ ادا کیا۔کیونکہ علاقہ کو شرپسندوں سے پاک کر نے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ قوم کا بھی زمہ داری بنتی ہیں۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے سکول،ہسپتال،اور بجلی جیسے بنیادی مشکلات کے حل کے لئے بھی پرپر زور مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :