ْ راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی، 10ملزمان گرفتار

جمعرات 9 مارچ 2017 22:35

ْ راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوں کیخلاف ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے سبحان سے 220گرام چرس ، تھانہ مورگاہ پولیس نے اعظم سے 220گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے ظہور سے 1080گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے صابر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے وسیم سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رفیق سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے اعجاز سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، فیض سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر سلیم سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ نصیر آبادپولیس نے عمران سے 500پتنگیں معہ 30ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :