سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں میں 63لیزرلینڈلیولرز یونٹس کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد

جمعرات 9 مارچ 2017 22:14

سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں میں 63لیزرلینڈلیولرز ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں میں 63لیزرلینڈلیولرز یونٹس کی تقسیم کیلئے انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سیالکوٹ توقیر حیدر، ڈی او زراعت (او ایف ڈبلیو ایم)سلطان منیر احمد خاں، ڈی ڈی ایگری ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ مہارجاوید، اے ڈی واٹر مینجمنٹ تنویر احمد چیمہ،اے ڈی زراعت (ڈبلیو ایم ) پسرور بشیرا حمد،زاہد حسین شاہ، محمد ظفر ورک، شاہد اشرفاور عبدالغفور کے علاوہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کاشتکاروں نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سیالکوٹ توقیر حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق زرعی پیدوار میں اضافہ کیلئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 2ہزار لیزرلینڈلیولرز بذریعہ قرعہ اندازی کاشتکاروں میں تقسیم کئے جارہے ہیں جن پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کوٹہ کے مطابق 63لیزرلینڈلیولرزکیلئے محکمہ زراعت کوکل 332درخواستیں موصول ہوئی جن میں 261درخواستیں مطلوبہ شرائط کے مطابق درست قرار پائی جن میں آج قرعہ اندازی کے ذریعے لیزرلینڈلیولرزیونٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ بعد ازاں قرعہ اندازی میں لیزرلینڈلیولرز یونٹس حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :