وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 مارچ 2017 22:14

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی والدہ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم سید قمر الزماں شاہ کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔