انڈسٹریز سیکٹر کے پائیدار بنیادوں پر فروغ کیلئے پنجاب کی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ

صوبے کی صنعتی پالیسی کی تیاری کیلئے فوری طور پر کام شروع کیا جائے، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے،شہباز شریف

جمعرات 9 مارچ 2017 22:14

انڈسٹریز سیکٹر کے پائیدار بنیادوں پر فروغ کیلئے پنجاب کی صنعتی پالیسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کویہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں صنعتی سیکٹر کے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب کی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے اور صنعتی ترقی سے معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کیلئے صنعتی پالیسی کی تیاری کیلئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی پالیسی مرتب کرتے وقت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ایسی جامع پالیسی مرتب کی جائے جس کا مقصد صنعتوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہو۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ صنعتی سیکٹر معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لہٰذاصنعتی سیکٹر کا فروغ اور انڈسٹریل زوننگ وقت کا اہم تقاضا ہے اوراس ضمن میں جامع صنعتی پالیسی انتہائی ضروری ہے جو ان تمام پہلوئوں کا احاطہ کرے۔

صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین ، عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :