پی ایس یل فائنل کا کامیاب انعقاد پاکستان کی جیت جبکہ دشمن کی شکست ہے، شہبازشریف

ہم نے مل کر کے قوم کو اس طرح کی مزید خوشیاں دینی ہیں،5مارچ کو سچے جذبوں کی جیت ہوئی اور عوام سرخرو ہوئے،مجھے یقین ہے کہ اسی جذبے کے تحت ہم کام کرتے رہے تو ایک دن پاکستان عظیم ملک بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پی ایس ایل فائنل کرنے والی سکیورٹی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب شہبازشریف جیسا لیڈر ہی پی ایس ایل کا فائنل کرا سکتا تھا، وزیراعلی شہبازشریف نے محنت اور مخلصانہ انداز سے کام کر کے وہ کام کیاہے جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی

جمعرات 9 مارچ 2017 22:10

پی ایس یل فائنل کا کامیاب  انعقاد پاکستان کی جیت  جبکہ دشمن کی شکست ہے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ 5مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،خدشات کے باوجود متعلقہ اداروں کی مشاورت سے فائنل میچ کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیاجس میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا کی ،قانون نافذ کرنے والے سول وعسکری اداروں کے ساتھ انتظامی افسران نے انتھک محنت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور تمام متعلقہ محکموں او راداروں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے،مسلسل محنت کر کے بہترین نتائج حاصل کئے گئے،فائنل میچ کے انعقاد میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی تائید و حمایت حاصل رہی ،کابینہ کمیٹی برائے امن وامان ، کو رکمانڈر لاہور ، وزراء، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، انٹیلی جنس کے سول و عسکری اداروں ، لاہورپولیس، انتظامیہ ، لارڈ میئر ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، محکمہ صحت اور دیگر اداروںنے عز م وہمت کی نئی داستان رقم کی ہے - دن رات ایک کر کے فائنل کے لئے شاندار اقدامات کرنے اور شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کرنے والی سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی ٹیم کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہو رمیں کئی برس سے کرکٹ میچ نہ ہونے کے باعث عوام میں تشنگی تھی اور یہاں فائنل میچ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچ دیکھنے کا موقع ملا،ہمارے اجتماعی فیصلے کو آپ سب کی انتھک محنت سے کامیابی ملی ہی-اتحاد و اتفاق کا ایسامثالی مظاہرہ دیکھنے میں آیا کہ دشمن کو شکست ہوئی جبکہ پاکستان کے عوام سرخرو ہوئی-لوگوں کے چہرے کامیاب میچ سے کھل اٹھی-ہم نے مل کر کے قوم کو اس طرح کی مزید خوشیاں دینی ہیں-5مارچ کو پاکستان کے سچے جذبوں کی جیت ہوئی اور یہ میچ پاکستان نے جیتا ہے اور دشمن نے شکست کھائی ہی-انہوںنے کہاکہ 5 مارچ کے میچ کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج میں اضافہ ہوا ہے -مجھے یقین ہے کہ اسی جذبے کے تحت ہم کام کرتے رہے تو ایک دن پاکستان عظیم ملک بنے گا-چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ایک حقیقی لیڈر کے طور پر انتہائی جرات مندانہ فیصلہ کر کے کامیاب فائنل کرایا اور آپ نے جو سپورٹ فراہم کی اس سے قوم کو حوصلہ ملا -انہوںنے کہاکہ شہبازشریف جیسا لیڈر ہی پی ایس ایل کا فائنل کرا سکتا تھا-وزیراعلی کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا اور آپ نے جو فیصلہ کیا اس پر بہترین طریقے سے عملدرآمد بھی کر کے دکھایا-چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے محنت اور مخلصانہ انداز سے کام کر کے وہ کام کیاہے جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا-شہبازشریف نے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلہ کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں اور آپ کایہ فیصلہ ایک تاریخ رقم کرگیا ہے،اجلاس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھر لوہا منوایاہے -چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان ، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی، صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، زعیم حسین قادری، سید علی رضا گیلانی، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ ، خواجہ عمران نذیر، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے اعلی حکام ،کمشنر لاہور ڈویژن ، سی سی پی او لاہور ، ڈپٹی میئر اور دیگر متعلقہ اداروںکے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔