ایوان بالا میں فاٹا ارکان کی جانب سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

فاٹا ارکان کا فیصلہ خوش آئندہے، اعتزاز احسن

جمعرات 9 مارچ 2017 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) ایوان بالا میں فاٹا ارکان کی جانب سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے انکو خوش آ مدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا ارکان کا فیصلہ خوش آئندہے ، فاٹا کے معزز ممبران نے ازخود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں ۔ ان کی عزت میں اضافہ کریں گے ۔ تاریخ میں پہلی دفعہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو ایوان بالا میں اعتزاز احسن نے فاٹا ارکان کی جانب سے اپوزیشن کے بینچوں پر فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ فاٹا ارکان نے اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست کی تھی ۔ (وخ+ ن م)