موسلا دھار بارش سے متاثر ہونیوالا لیسکو کا ترسیلی نظام کئی گھنٹوں بعد مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوا

کئی علاقوں میں 22گھنٹوں بعد بجلی کی بحالی ہو سکی ،شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں

جمعرات 9 مارچ 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت میں بدھ کے روز موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والا لیسکو کا ترسیلی نظام کئی گھنٹوں بعد مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوا ،کئی علاقوں میں 22گھنٹوں بعد بجلی کی بحالی ہو سکی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے لیسکو کے 350 فیڈرز ٹرپ ہو گئے تھے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا تھا۔

لیسکو کے فیلڈ عملے کی طرف سے فوری طور پر بجلی کی بحالی کے لئے کاوشیں شروع کر دی گئی تھیں تاہم یہ سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا ۔ ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی 22گھنٹے بعد بحال ہوئی جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے جبکہ دیگر گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :