ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں ملوث تین وکلا ء کو جواب پیش کرنے کا آخری موقع

ہائیکورٹ کا مہلت کے باوجود جواب پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی ، کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی

جمعرات 9 مارچ 2017 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملوث تین وکلا ء کو جواب پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں ملوث تینوں وکلا ء بیرسٹر احتشام ، مہر احسن اور انعام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل عدالت نے مہلت کے باوجود وکلاء کی جانب سے جواب پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کی کرتے ہوئے تینوں وکلاء کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :