جہاد اوردہشت گردی میں فرق کرنے کی ضرورت ہے ،دینی مدارس اور حقیقی مجاہدین اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے،سید محمد طاہر شاہ

جمعرات 9 مارچ 2017 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید محمد طاہر شاہ نے کہا ہے کہ جہاد اوردہشت گردی میں فرق کرنے کی ضرورت ہے ،دینی مدارس اور حقیقی مجاہدین اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ضلعی امیر عبدالوہاب اخونزادہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سید محمد طاہر شاہ نے کہا کہ جہاد اسلام کا فرض حکم ہے جہاد کے متعلق کوئی دو رائے نہیں جہاد اوراسلام لازم و ملزوم ہیں جہاد سے انکار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اوراسلام و حقیقی مجاہدین اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیارت سنجاوی میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیدوار خلیل الرحمن کی حمایت کی ہے جمعیت (س) کے کارکن خلیل الرحمن کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(س) کی صوبائی عاملہ و ضلع قلعہ سیف اللہ کا اجلاس 12مارچ اتوار کو بارہ بجے انوارالعلوم حقانیہ میں منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :