سعودی شہری نے راستے میں ملے ایک کروڑ ریال واپس کردئیے

جمعرات 9 مارچ 2017 19:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) سعودی عرب میں شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال واپس کردئیے جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو انعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحسا میں ایک مقامی اسکول کے سکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال (2 ارب 80 کروڑ روپی)کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔

سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :