موٹروے کے قریب ٹھلیاں انٹرچینج ہائوسنگ سکیم کے لئے 7 ہزار سے 10 ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہے،وفاقی وزیر اکرم خان درانی

جمعرات 9 مارچ 2017 19:37

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ موٹروے کے قریب ٹھلیاں انٹرچینج ہائوسنگ سکیم کے لئے 7 ہزار سے 10 ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے بتایا کہ ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب ہائوسنگ فائونڈیشن نے زمین کا معاہدہ 2016ء میں کیا گیا اور وفاقی کابینہ کی منظور شدہ پالیسی کے تحت زمین حاصل کی گئی۔ بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم کے لئے 2009ء میں 3153 کنال 7 مرلہ زمین حاصل کی گئی جس کی قیمت فی کنال ساڑھے 9 لاکھ روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :