سی ڈی اے نے جی سکس فلیٹس کا قبضہ سٹیٹ آفس کے حوالے نہیں کیا‘ اکرم خان درانی

جمعرات 9 مارچ 2017 19:37

سی ڈی اے نے جی سکس فلیٹس کا قبضہ سٹیٹ آفس کے حوالے نہیں کیا‘ اکرم خان ..
اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے جی سکس فلیٹس کا قبضہ سٹیٹ آفس کے حوالے نہیں کیا‘ وزیراعظم نے سٹیٹ آفس کی طرف سے وفاقی سرکاری ملازمین کو ان فلیٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری دی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم موسیٰ خیل‘ میاں عتیق اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے بتایا کہ ان فلیٹس پر اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے ملازمین نے قبضہ کرکے عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم کے احکامات ایک ماہ میں حاصل کرے بصورت دیگر سٹیٹ آفس اسلام آباد کو ان فلیٹوں کا قبضہ دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :